میڈیاہاؤسزحملہ کیس، ایس ایچ او کے وارنٹ جاری

میڈیا ہاﺅسز پر حملے سے متعلق کیس میں عدالت گواہوں کی عدم حاضری پر برہم ہو گئی اور ایس ایچ اوکلفٹن کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ دنیا نیوز کے مطابق میڈیا ہاؤسزپرحملے سے متعلق کیس کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سماعت ہوئی،فاروق ستار،گلفرازخٹک، شاہدپاشااوردیگرعدالت میں پیش ہوئے۔عدالت گواہوں کی عدم حاضری پربرہم ہو گئی اور ایس ایچ اوکلفٹن کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔عدالت نے کہاکہ گواہوں کوپیش نہیں کرناتواتنے لوگوں کوکیوں پکڑرکھاہے؟،عدالت نےدیگرپولیس افسران کوبھی نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 12 اکتوبرتک ملتوی کردی ۔دریں اثنا اشتعال انگیزتقاریرکے 27 مقدمات کی اے ٹی سی میں سماعت ہوئی،رہنماایم کیوایم رؤف صدیقی،خواجہ اظہارالحسن پیش نہ ہوئے، عدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرتے ہوئے سماعت 12 اکتوبرتک ملتوی کردی

انسٹاگرام  اب فیس بک جیسا فیچر متعارف کرائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں