قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات کا اجلاس چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا جس میں آر آئی یوجے کےسیکرٹری جنرل آصف علی بھٹی نےبتایاکہ موجودہ حکومت نےمیڈیاہاوسز کے واجب الاداء 6 ارب کےواجبات ابھی تک ادا نہیں کئےجس کےسبب کئی اداروں نےپچھلے4 سے12 ماہ کی تنخواہیں ادا نہیں کیں۔سیکرٹری اطلاعات اکبر درانی نے بتایاکہ صرف موجودہ حکومت کےدور کے1.5 ارب روپے اشتہارات کی مد میں واجب الاداء تھے جن میں 91 کروڑ ادا کردئے گئےہیں تاہم 2008 سے2018کےبقایاجات پرکوئی کام نہیں کیاگیا۔تفصیلی رپورٹ آئندہ اجلاس میں پیش کی جائےگی۔ ، چیئرمین کمیٹی سینیٹرفیصل جاوید نے سرکاری ٹی وی میں تنخواہوں پر شدید تحٖفظات کا اظہارکیا گیا کہ وزیراعظم کی تنخواہ 2 لاکھ سے کم ہے اور ٹیکنالوجی آفیسر سرکاری ٹی وی نولاکھ کس چیزکے لے رہے ہیں؟بھاری تنخواہیں لینے والوں کی کارکردگی کیا ہے۔

