media hamari zindagi ka ehem hissa bangya | Muneeb Farooq

میڈیا ہماری زندگی کا اہم حصہ بن گیا، منیب فاروق۔۔

یونیورسٹی آف سیالکوٹ میں “میڈیا اور صحافت” کے عنوان  سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جس میں اینکر پرسن  منیب فاروق  نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ سیمینار میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سعید الحسن چشتی،   ڈاکٹر اسلم ڈار ( ڈائریکٹر اکیڈیمک لنکیج) فیکلٹی ممبران اور طلباٰء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ استقبالیہ کلمات ڈاکٹر اسلم ڈار  نے پیش کیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اینکر پرسن منیب فاروق  کا کہنا تھا کہ تعلیمی میدان میں میڈیا ایک اہم کردار ادا کرتا ہے کیونکہ موجودہ دور میں میڈیا ہماری زندگی کا ایک اہم حصہ بن گیا ہے۔ میڈیا نے پہلے کی زندگی کے مقابلے میں اب ہماری زندگی کو آسان بنا دیا ہے۔ ہمیں منٹوں میں دنیا بھر کی خبریں مل جاتی ہیں۔ طلباء و طالبات کو مخاطب کر کے منیب فاروق کا کہنا تھا کہ ہمیں چائیے کہ میڈیا کو ہمیشہ مثبت پہلو میں استعمال کیا جائے۔ تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی کو یادگاری شیلڈ دی گئی۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں