وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹرشہباز گل نے کہاہے کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ میڈیا اور آزادیِ اظہار رائے کی تائید کی ہے، نااہل لیگ کو پروپیگنڈے میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل پارلیمنٹ میں پیش کیا جائیگا،اپوزیشن سمیت تمام سٹیک ہولڈرز وہاں اس پر اپنی رائے دے سکتے ہیں،میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل طاقتور کیخلاف اور ورکر کے حق میں ہے، بل سے ٹریبونل اور جرمانہ کم کر دیا جائے تو کسی کو کوئی پریشانی نہیں ہوگی،بل میڈیا ورکرز کی آواز بلند کرنے کی کوشش ہے، پاکستان میں میڈیا ورکرز کیساتھ میڈیا مالکان کا سلوک درست نہیں۔۔

Facebook Comments
