bijli ke mein ptv fees khatam karne ka faisla

ایم ڈی پی ٹی وی کو برطرفیاں روکنے کا حکم۔۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایم ڈی پی ٹی وی کو ملازمین کی برطرفی سے روکنے کے حکم میں توسیع کردی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی وی، ایم ڈی پی ٹی وی اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی۔عدالت نے ایم ڈی پی ٹی وی کو ملازمین کی برطرفی سے روکنے کے حکم میں توسیع کردی۔عدالت نے پی ٹی وی انتظامیہ کے خلاف تین کیسوں میں فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت  ہفتے  کے روز(آج)  تک ملتوی کر دی۔درخواستوں میں چیئرمین پی ٹی وی ارشد خان اور ایم ڈی عامر منظور کی تعیناتی کو چیلنج کیا گیا ہے، پرائیویٹ بورڈ ممبرز راشد علی، زبیر اے خالق، فرمان اللّٰہ اور علی بخاری کی تعیناتی بھی چیلنج کی گئی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں