item song ke haq mein nahi

مذاق رات کے اینکرکابھی کورونا پازیٹیوآگیا۔۔

مشہور اداکار اور دنیا نیوز کے پروگرام ’مذاق رات‘ کے میزبان واسع چودھری بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکار واسع چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اور ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔واسع چوہدری کا کہنا تھا کہ انہیں کورونا کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہورہی ہیں، اہلخانہ کا بھی کورونا ٹیسٹ کرایا تھا سب کے نتائج منفی آئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جن سب سے میں رابطے میں رہا ان کو پہلے ہی بتادیا ہے کہ تاکہ وہ بھی اپنا کورونا ٹیسٹ کروالیں یا ضرورت ہو تو خود کو آئسولیٹ کرلیں۔پپو کے مطابق مذاق رات کی ٹیم اور کامیڈینز نے بھی کورونا ٹیسٹ کرالیا ہے۔۔ اور بطور احتیاط آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں