mazaq raat ke meezbaan ko september se khouf aane laga

مذاق رات کے میزبان کو ستمبر سے خوف آنے لگا۔۔

اداکار و میزبان واسع چوہدری نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی وبا کورونا کے کیسز میں کمی کے بعد سے پاکستان میں جس طرح اس سے بچاؤ کو نظر انداز کیا جارہا ہے تو ستمبر تک کیا صورتحال ہوگی یہ سوچنا محال ہے۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک ٹوئٹ میں اداکار نے لکھا کہ ’پورے ملک میں عوام کی جانب سے کورونا کی موت کا جشن بغیر کسی ایس او پی کو اختیار کرتے ہوئے اور سماجی فاصلے کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے منایا جارہا ہے یہ حیران کُن ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ایسا ہی رہا تو میں سوچ رہا ہوں کہ ستمبر میں ہمارے ملک میں کیا صورتحال ہوگی۔ واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا کے باعث مارچ سے بند مارکیٹیں اور کاروباری مراکز ایس او پیز کے تحت کھل گئے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں