3 bhaarti filmein sign karke chordin

ماورا حسین کا ذاتی گھر تیار،لاہور منتقل ہوگئیں۔۔

اداکارہ ماورا حسین اپنی فیملی کے ہمراہ مستقل طور پر اسلام آباد سے لاہور منتقل ہوگئی ہیں اورانہوں نے پوش علاقے میں ذاتی گھر بھی بنالیا ہے۔روزنامہ دنیا کے مطابق ماورا حسین نے ایک سال قبل لاہور میں گھر کی تعمیر شروع کی تھی جو 6 ماہ قبل مکمل ہوگیا اور لاک ڈاو¿ن کے دوران اداکارہ نے گھر کی تزئین و آرائش بھی مکمل کر لی۔ماورا حسین کا تعلق اسلام آباد سے ہے البتہ ماورا اور ان کی بہن عروہ نے اپنا پہلا ڈرامہ لاہور سے کیا تھا۔ ماورا حسین نے بتایاکہ لاہور والا گھر انہوں نے اپنی آمدنی سے بنایا ہے اور وہ بہت خوش ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں