Maulana Fazal Ur Rahman and Saleem Safi Geo News interview

فضل الرحمان کا انٹرویو رکنے پر احتجاج۔۔

سینئر اینکر اور معروف صحافی سلیم صافی نے تین روز پہلے جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا انٹرویو رکوادیا گیا جس کیخلاف جے یو آئی نے احتجاج  بھی کیا۔ذرائع کے مطابق  انٹرویو کے بعد جیو نیوز پر ہفتے کی شان پانچ بجے تک اس پروگرام کا پرومو بھی چلتا رہا تاہم پانچ بجے کے بعد پرومو چلنا اچانک بند ہو گیا ۔ پرومو بند ہونے کے بعد اندیشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ انٹرویو رکوا دیا گیا ہے ،یہ اندیشہ اس وقت درست ثابت ہوا جب رات مقررہ وقت پر مولانا فضل الرحمان کا انٹرویو نشر ہونے کے بجائے پرانا پروگرام نشر کیا گیا ۔ تاہم اس سلسلے میں جیو نیو ز کی انتظامیہ یا سلیم صافی کا موقف معلوم نہیں ہوسکا۔ ادھرخبررساں ایجنسی”آن لائن” کے مطابق مولانا فضل الرحمن کا انٹرویو روکے جانے والا عمل کے خلاف جے یو آئی تعلقہ روہڑ ی کی جانب سے چھوہارا منڈی کے قریب کارکنان کی بڑی تعداد نے مولانا عبدالکریم عباسی، قاری عبدالرزاق برڑو و دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اورعمران حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں