mati ullah jan aghwa case report 3 hafte mein talb

مطیع جان کیس، کوئی عینی شاہد نہیں۔۔

سینئر صحافی مطیع اللہ جان کے اغوا سے متعلق کیس میں آئی جی اسلام آباد نے جے آئی ٹی کی تفتیشی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی جے آئی ٹی کی تفتیشی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واقعے کی جگہ سیف سٹی کا کوئی کیمرہ نصب نہیں تھا، نہ ہی واقعے کا کوئی چشم دید گواہ موجود ہے اور نہ کسی رہائشی نے بیان ریکارڈ کر ایا ہے۔ ویڈیو میں نظر آنے والے اغوا کاروں کی شناخت ممکن نہیں ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اغوا کے واقعے کی ویڈیو فوٹیج غیر معیاری کیمرے سے بنی ہے اور نادرا نے بھی ویڈیو میں نظر آنے والوں کی شناخت سے معذوری ظاہر کی ہے۔ سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اغوا کاروں کی گاڑیوں کے نمبر بھی معلوم نہیں ہو سکے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں