پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے ایک نیوز سے صحافیوں کی غیر قانونی چھانٹیوں کی شدید مزمت کی ہے۔ پی ایف یو جے کے صدر رانا محمد عظیم، سیکرٹری جنرل شکیل احمد سیکرٹری فنانس شہر بانو اور ارکان فیڈرل ایگزیکٹو کونسل نے اپنے بیان میں ایک نیوز سے غیر قانونی چھانٹیوں کو صحافیوں کا معاشی قتل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ملک بھر میں صحافیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ایک نیوز نے مبینہ طور پر نیوز روم کے بارہ ارکان سمیت تیس کے قریب صحافیوں اور سٹاف کو کوئی لیٹر یا نوٹس دئے بغیر برطرف کر دیا ہے جبکہ انہیں دو ماہ کی بقایا تنخواہوں کے سمیت کوئی ادائیگی نہیں کی گئی ہے۔ پی ایف یو جے لیڈر شپ کا کہنا ہے کہ اس طرح کی غیر قانونی چھانٹیاں ہر گز برداشت نہیں کی جائیں گی اور اس کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کی جائے گی۔ پی ایف یو جے لیڈر شپ نے صحافی ورکرز کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتے ہوئے حکومتی ذمہ دار اداروں سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ وہ نہ صرف نکالے گئے صحافی ورکروں کو بحال کرائے بلکہ سٹاف کی ماہانہ تنخواہوں کی ادائیگی کو بھی یقینی بنائے تاکہ صحافیوں میں پائی جانے والی بے چینی دور ہو سکے ورنہ ملک بھر میں اس طرح کے غیر قانونی ہتھکنڈوں کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔
1,128
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل