سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں فواد چودھری نے مساجد کے بل میں ٹی وی فیس کے معاملے پر کہا کہ مسجد میں نہ سہی ، حجرے میں ٹی وی لازمی ہوگا۔سینیٹر فیصل جاوید کی زیر صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس ہوا ، عرفان صدیقی نے تجویز پیش کی کہ مساجد کے بجلی بلوں میں 35روپے معاف کئے جائیں ، سینیٹر مصطفی نواز نے کہا کہ اگر مسجد میں ٹی وی ہی نہیں تو35روپے کس چیز کے لئے جا رہے ہیں ، وفاقی وزیر اطلاعات نشریات فواد چودھری نے کہا کہ مسجد میں نہ سہی ، حجرے میں لازمی ہوگا ، وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ ٹی وی چینلز پرمذہبی پرگرام بھی دکھائے جاتے ہیں ، ۔

Facebook Comments
