Maryam Nawaz ka Interview Rok Dia Gaya

مریم نواز کا انٹرویو بھی روک دیاگیا

جیو نیوزپر  سابق صدر  اور پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری کا انٹرویو رکوائے جانے کے بعد ایک دوسرے  نجی ٹی وی ’’ہم نیوز‘‘پر پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر  مریم نواز شریف کا انٹرویو نشر ہونے کے چند منٹ بعد ہی روک دیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف  نے جمعرات کو نجی ٹی وی ’’ہم نیوز‘‘ پر سینئر اینکر پرسن ندیم ملک کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے جج ارشد ملک کی ویڈیو کے حوالے سے گفتگو کی۔ مریم نواز کا انٹرویو بمشکل 10 سے 11 منٹ ہی چلا تھا کہ اس کو آف ایئر کردیا گیا ہے جبکہ پروگرام کے میزبان نے بھی انٹرویو نشر ہونے سے زبردستی روکے جانے کی تصدیق کی ہے ۔دوسری طرف ’’ہم نیوز‘‘ کی جانب سے اپنے یوٹیوب چینل پر مریم نواز کے انٹرویو کا وہ حصہ شیئر کیا گیا ہے جو آن ایئر ہوا جبکہ وہی ویڈیو اینکر ندیم ملک کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی موجود ہے۔اینکر پرسن ندیم ملک نے ٹوئٹر پر مریم نواز کا انٹرویو آف ایئر ہونے کی بات کی ہے، انہوں نے لکھا ’میرے علم میں یہ بات آئی ہے کہ مریم نواز کا انٹرویو لائیو شروع ہونے کے چند منٹ بعد ہی زبردستی رکوادیا گیا۔‘

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں