teeno wives saath nai rehtin

معروف ٹی وی اینکر اقرار الحسن پر حملہ۔۔

معروف ٹی وی میزبان اقرار الحسن گوجرانوالہ میں مبینہ طور پر حق خطیب کے مریدوں نے حملہ کر دیا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق حملہ آوروں میں خواتین بھی شامل تھیں، جنہوں نے ڈنڈوں اور پتھروں سے اقرار الحسن کی گاڑی پر حملہ کیا۔یہ حملہ یونیورسٹی کے گیٹ پر کیا گیا جہاں اقرار الحسن کو ایک تقریب میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ ٹی وی میزبان کی گاڑی پر حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے میں اقرار الحسن اور ان کی ٹیم کے افراد کو معمولی زخم آئے، تاہم حملہ آوروں نے ان کی گاڑی کو بری طرح نقصان پہنچایا۔حملے کے بعد اقرار الحسن کا کہنا تھا کہ ’’ہمارا مقصد اپنے کیمروں اور زبان کے ذریعے لوگوں کو آگہی دینا ہے، نہ کہ تشدد میں ملوث ہونا۔ ہم نے اپنی طاقت کا مظاہرہ نہیں کرنا اور نہ ہی لڑائی جھگڑا کرنا ہمارا مقصد ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں