پاکستان نے مشہور ٹک ٹاکرز کی تربیت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے ٹک ٹاکرز کلب تشکیل دیا جائے گا جس میں ایسے ٹک ٹاکرز شامل ہوں گے جن کے فالوورز کی تعداد ایک ملین سے زائد ہو گی۔خلیجی اخبار کے حوالے سے ہم نیوز نے بتایا کہ ٹک ٹاکرز کی تربیت کے لیے سینیٹ کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیٹی نے ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی ہے جو معروف ٹک ٹاکرز سے رابطہ کرے گی اور انہیں محفوظ مواد سے متعلق تربیت دے گی۔پاکستان نے گذشتہ دنوں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی تھی جس کے بعد ٹک ٹاک انتظامیہ سے ہونے والی بات چیت کے بعد اسے بحال کیا گیا تھا۔اس ضمن میں پاکستان کی جانب سے باقاعدہ شرط عائد کی گئی تھی کہ ٹک ٹاک کے ذریعے فحش اور غیر اخلاقی مواد شیئر نہیں کیا جائے گا۔
Facebook Comments
