کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہوتا جا رہا ہے،وزیر مملکت شہر یار آفریدی سمیت کئی حکومتی وزرا،ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور سیاستدانوں سمیت درجنوں صحافی بھی اس موذی مرض کا شکار ہو چکے ہیں ،معروف خاتون اینکر پرسن ماریہ میمن کے بعد ملک کے سینئر صحافی،نیونیوز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور مشہور اینکر پرسن نصراللہ ملک بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی اور نیونیوز کے اینکر پرسن نصر اللہ ملک کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور اُنہوں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کر لیا ہے۔دو روز قبل نصر اللہ ملک کو کھانسی ،بخار اور سانس میں تکلیف کی شکایت ہوئی جس پر معروف معالج پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے انہیں فوری الخدمت لیب سے کورونا ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا جس پر نصراللہ ملک نے ٹیسٹ کروایا تو ان کی رپورٹ مثبت آئی جس پر فوری طور پر سینئر صحافی نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کر لیا ہے۔نصر اللہ ملک کا کہنا تھا کہ لوگوں کو چاہئے کہ اس موذی وباسے خود کو اور اپنے گھر والوں کو محفوظ رکھنے کے لئے جس حد تک ممکن ہو حکومتی ایس او پیز پر مکمل عمل کریں ۔یاد رہے کہ گذشتہ شب “نیو ٹی وی” پر نصر اللہ ملک نے اپنا پروگرام بھی نہیں کیا تھا اور ان کی معروف اینکر سلمان حیدر نے “لائیو وِد نصراللہ ملک” ہوسٹ کیا تھا اور اگلے دو روز بھی سلمان حیدر ہی نصراللہ ملک کی جگہ پر پروگرام کریں گے ۔دوسری طرف ماریہ میمن نے ٹوئٹر پر اپنی صحت کے بارے میں اپ ڈیٹ کرتے ہوئے بتایا کہ 2 روز قبل کورونا کی تھوڑی سی علامات ظاہر ہوئی تھیں جس کے بعد انہوں نے فوری طور پر اپنا کورونا کا ٹیسٹ کرایا۔انہوں نے بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔ ماریہ میمن نے کہا کہ کورونا کے حوالے سے معاشرتی رویوں کی حوصلہ شکنی کی ضرورت ہے، ہمیں معاشی طور پر ذمہ دار بننا ہوگا، اگر کورونا مثبت آتا ہے تو خود کو آئسولیٹ کریں ، ٹیسٹ کرائیں اور لوگوں کو اپنی حالت کے بارے میں بتائیں۔خیال رہے کہ کچھ عرصہ پہلے اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے دفتر کو کورونا کے چند کیسز آنے کے بعد بند کردیا گیا تھا ۔ اس وقت بھی ماریہ میمن نے اپنا کورونا ٹیسٹ کرایا تھا لیکن ان کا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔
معروف صحافی نصراللہ ملک بھی کورونا وائرس کا شکار۔۔
Facebook Comments
