معروف گلوکار اور برابری پارٹی کے سربراہ جواد احمد دوسری بار کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔جواد احمد کا کہنا ہے کہ کہ وہ اس وقت قرنطینہ میں ہیں۔، عوام میں جانا مجبوری ہے، جس کے باعث کورونا وائرس دوبارہ لگا۔ کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر انھوں نے خود کو گھر ہی میں قرنطینہ کرلیا ہے۔جواد احمد نے عوام سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔اپنے ٹوئیٹ میں گلوکار جواد احمد کا کہنا تھا کہ وہ تو پیسے والے ہیں مہنگے سے مہنگا علاج کراسکتے ہیں لیکن انہیں ان غریبوں کا افسوس ہوتا ہے جو علاج نہیں کراسکتے۔۔

Facebook Comments
