maroof film saaz jamshaid zafar superdkhaak

معروف فلم ساز جمشید ظفر سپردخاک۔۔

فلم انڈسٹری کے نامور فلم ساز جمشید ظفر انتقال کرگئے۔ ان کی نماز جنازہ  لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں ادا کی گئی۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق  جمشید ظفر  کے بیٹے نے فیس بک پوسٹ کے ذریعے والد کے انتقال کی تصدیق کی  اور کہا کہ ان کے  والد ایک بہتر جگہ پر چلے گئے ہیں۔مرحوم کی نماز جنازہ رات دس بجے گارڈن ٹاؤن لاہور میں ادا کی گئی۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ کچھ عرصہ سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔مرحوم پاکستان فلم پرڈیوسرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین بھی تھے۔۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں