Maroof anchor or tajziyakaar Hafiz Tariq sahab Senate election k bhi hafiz nikle

معروف اینکر و تجزیہ کار حافظ طارق صاحب سینیٹ الیکشن کے بھی “حافظ” نکلے۔۔

نیوز ون پر دو مارچ کو اپنے پروگرام ” پرائم ٹائم ودھ ٹی ایم” میں معروف اینکر حافظ طارق محمود نے تین مارچ کو ہونے والے سینیٹ الیکشن کا ایسا نقشہ کھینچا کہ اگلے روز ویسا ہی ہوا جیسا انہوں نے ایک روز قبل پیش گوئی کی تھی۔۔ حافظ طارق محمود نے سینیٹ الیکشن سے ایک روز پہلے بتادیاتھا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی حکومتی امیدوار حفیظ شیخ کے مقابلے میں پانچ ووٹوں سے جیت جائیں گے۔۔اب سوال تو یہ بنتا ہے کہ حافظ صاحب کو گیلانی صاحب کی جیت کا ایک روز پہلے کیسے یقین ہوگیا تھا۔ اسی طرح دو روز قبل حافظ طارق محمود نے اپنے ٹوئیٹ میں صاف لکھا تھا کہ سندھ میں پیرپگارا کے بھائی سینیٹ الیکشن میں اپنی نشست ہارجائیں گے اور پیپلزپارٹی جیتے گی، اور بالکل ایسا ہی ہوا۔۔؟ اسے آپ “تُکا” تو ہرگز نہیں کہہ سکتے۔۔حافظ صاحب ایک سینئر عامل صحافی ہیں، ایک عرصہ سے اس فیلڈ میں ہیں اور جہاں تک ہمیں یاد پڑتا ہے وہ ایک اچھے رپورٹر بھی رہے ہیں، ہم ان دنوں اخبار میں ہوتے تھے تو حافظ صاحب ایک نیوز ایجنسی اے این این چلاتے تھے۔۔ اپنے قارئین کی دلچسپی کے لئے ہم یہاں وہ نیوزون کا وہ کلپ بھی شیئر کررہے ہیں تاکہ سند رہے۔

https://bit.ly/3e2mPkk

۔ اور اگر حافظ صاحب کو ہم سے کسی پوائنٹ پر کوئی اختلاف ہے تو اپنا موقف ہمیں دے سکتے
ہیں ہم اسے بھی ضرور شائع کریں گے۔۔علی عمران جونیئر۔۔

#NewsOnePK #HafizTariqMehmood #SenateElection #PrimetimewithTM #YousufRazaGeelani

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں