maroof adakara pti woman wing mein shaamil

معروف اداکارہ پی ٹی آئی ویمن ونگ میں شامل۔۔

معروف اداکارہ لیلیٰ زبیری پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ویمن ونگ کی ممبر بن گئیں جس کے بعد ان کا پہلا بیان سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے۔واضح رہے کہ پاکستانی شوبز کے معروف اداکار پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کررہے ہیں، اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے جلسوں میں بھی بڑھ چڑھ کر شریک ہوتے ہیں۔سوشل میڈیا پر لیلیٰ زبیری کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں اداکارہ نے نوجوانوں طبقے سمیت خواتین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ سب عمران خان کے 2 جولائی کے اسلام آباد والے جلسے میں ضرور شرکت کریں۔لیلیٰ زبیری نے عوام سے اپیل کی کہ گھروں سے نکلیں اور جلسے کو کامیاب بنائیں کیونکہ ہم پاکستان کے لیے نکل رہے ہیں، ہم پاکستان کے موجودہ مسائل کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں