markazi mulzim ka aetaraf jurm maqtool ki asia bhi baramad

مقتول صحافی کی فیملی شدید دباؤ کا شکار۔۔

محراب پور کے صحافی عزیز میمن کے قتل کا معاملہ اب تک نہیں سلجھ سکا۔۔ مقتول عزیز میمن کے بھائی حفیظ میمن نے پریس کانفرنس میں شدید تحفظات کا اظہار کردیا۔۔ حفیظ میمن کا کہنا تھا کہ مرکزی ملزم مشتاق سہتو کو  گرفتار نہ کرنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔۔ ملزمان کے رشتے دار مقتول کی فیملی پر مقدمات درج کرارہے ہیں۔۔ دوہفتے قبل مشتاق سہتو کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی گئی تھی لیکن پھر معاملہ ٹھنڈا ہوگیا۔۔ حفیظ میمن نے انکشاف کیا کہ مقتول کے لواحقین کا کوئی پرسان حال نہیں، کوئی ان کی داد رسی نہیں کررہا۔۔ مقتول صحافی کی فیملی شدید ڈپریشن کا شکار ہے لگتا ہے پاگل ہوجائیں گے۔۔ حفیظ میمن نے الزام لگایاکہ قتل کے مرکزی ملزم مشتاق سہتو کو بااثر افراد نے غائب کردیا ہے،قاتل کے بااثر افراد سے رابطے تھے۔ مقتول کے بھائی نے دعوی کیا ہے کہ انہیں اب تک جے آئی ٹی رپورٹ کے بارے میں کچھ علم نہیں۔۔ حفیظ میمن نے میڈیا کے ذریعہ اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ مقتول صحافی کے اہل خانہ انصاف کے لئے کدھر جائیں؟؟

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں