تم علی قاضی کے بندے ہو ریجنل نیوز چینل کے ٹی این نے اپنے دیرینہ سیٹلائٹ انجینیئر کو ملازمت سے برطرف کردیا کے ٹی این نیوز کے قیام سے یہاں کام کرنے والے محنتی سیٹلائٹ انجینئر محمد جابر کو مالکان نے یہ کہہ کر ملازمت سے برطرف کردیا کہ وہ نئے ریجنل چینل ٹائم نیوز کے مالک علی قاضی کے بندے ہیں اور چینل میں انکے لئے کوئی جگہ نہیں برطرف ڈی ایس این جی آپریٹر 2010 سے کے ٹی این کیساتھ وابستہ تھا لیکن اسے اچانک بیروزگار کرکے اسکے گھر کاجلتا ہوا چولھا بجھادیا گیا جس کا اظہار انہوں نے خود اپنے چند قریبی دوستوں سے کیا سیٹلائٹ انجینئر کے بعد امکان ہے کہ کاوش ہیڈ آفس حیدرآباد سے کے ٹی این کے ایک کیمرہ مین کو بھی نکالا جائے جو ٹائم نیوز کے لانچ سے قبل انٹرویو میں شامل ہوا تھا علی قاضی اور ایوب قاضی کے آپسی جگھڑوں میں ورکرز شدید ذہنی قرب میں مبتلا ہیں چند رو قبل ٹائم نیوز کے مالک علی قاضی نے اپنی ذاتی رہائش گاہ پر قبضے کی خبر اپنے چینل پر نشر کی تھی جبکہ کے ٹی این نے وہی خبر اسکے برعکس چلائی اور رپورٹرز کے کندھوں پر بندوق رکھ کر چلائی گئی جس پر خوب جگ ہنسائی بھی ہوئی۔۔.
مالکان کی لڑائی میں ورکرزکی نوکریاں جانے لگیں۔۔
Facebook Comments
