میڈیا انڈسٹری میں ٹاپ فائیو میں شمار ہونے والا اور اپنے کارکنوں کو ہر ماہ پہلی سے قبل سیلری دینے والا ادارہ بھی مالی بحران کی زد میں آگیا ہے، پپو نے انکشاف کیا ہے کہ سما انتظامیہ نے کرنٹ افیئرز اور انفوٹینمنٹ کے حوالے سے دو اہم پوسٹیں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔۔ جس کے بعد ان پوسٹوں پرموجود لوگوں سے استعفے بھی طلب کرلئے۔۔پپو نے مزید انکشاف کیا ہے کہ ان لوگوں کو بتایا گیا ہے کہ مالی بحران کے باعث یہ دونوں پوسٹیں ختم کی جارہی ہیں لیکن پپو نے جب اس معاملے کی کھوج لگائی تو پتہ چلا کہ سما انتظامیہ کے ایک دو کرتا دھرتا ان پوسٹوں پر من پسند افراد لانا چاہتے ہیں، کیوں کہ اس وقت جو لوگ ان پوسٹوں پر کام کررہے ہیں وہ کرتا دھرتا کے پریشر میں نہیں آتے۔۔ پپو کے مطابق حیرت انگیز طور پر استعفے دینے کے تیسرے دن بھی اب تک وہ استعفے قبول نہیں کئے گئے ہیں کیوں کہ استعفوں میں واضح کیاگیا ہے کہ چونکہ سما انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہماری پوسٹ ختم کی جارہی ہے اس لئے انتظامیہ کی درخواست پر ریزائن دیا جارہا ہے۔۔ اب کرتا دھرتا اس بات پر شش و پنج میں ہیں کہ اگر استعفا قبول کرلیا جاتا ہے تو پھر من پسند لوگ اس پوسٹ پر کیسے لائے جاسکتے ہیں، چنانچہ معاملہ ابھی تک لٹکا ہوا ہے۔۔۔استعفے کرتا دھرتا کیلئے ایسی ہڈی بن گئے ہیں کہ نہ نگلے جارہے ہیں نہ اگلے جارہے ہیں۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ استعفوں دینے والوں سے جب رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال سیلری میں پچیس فیصد کٹ لگایا گیا تھا، فیول بھی بند کردیاگیا ۔۔ ایسی صورتحال میں کوئی نیا بندہ کیسے یہ ذمہ داریاں سنبھالنے آئے گا۔۔

