سپریم کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری اورفریال تالپور کو ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت، گواہوں کو ہراساں کرنے کے معاملے پر انکوائری رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی،، ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے بتایا کہ تفتیش میں 15 مزید اکاؤنٹس سامنے آئے ہیں، مدنی چینل کے ملازم کے اکاؤنٹس سے 80 کروڑ روپے ٹرانسفر ہوئے، جس خاتون کےاکاؤنٹ سے1ارب 25 کروڑٹرانسفر ہوئے اس کا شوہر کرائے پر موٹرسائیکل چلاتا ہے،، افسروں اور ٹھیکیداروں سے رشوت لے کر رقوم اکاؤنٹس میں ڈالی گئی،6، 7 ماہ بعد یہ اکاؤنٹس بند کر دیئے جاتے۔ اومنی گروپ کے وکیل نے استدعا کی عید سے قبل ملازمین کو تنخواہیں دینی ہیں منجمد اکاؤنٹس بحال کیے جائیں، جس پر عدالت نے کہا کہ انور مجید بدھ تک پیش ہوجائیں تو انہیں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ مقدمے کی مزید سماعت بدھ کو ہوگی۔
مدنی چینل کے اکاؤنٹ سے منی لانڈرنگ کا انکشاف
Facebook Comments