maarof naat khua marishsis mein phans gaye

معروف نعت خواں ماریشس میں پھنس گئے۔۔

محفل نعت میں شرکت کے لیے ماریشس جانے والے معروف نعت خواں محمد فرحان قادری پانچ پاکستانیوں سمیت ماریشس میں پھنس گئے۔ انہوں نے حکومتِ پاکستان سے واپسی میں مدد کی اپیل کردی۔نعت خواں فرحان قادری نے کہا ہے کہ وہ 18 مارچ کو محفل نعت میں شرکت کے لیے بر اعظم افریقا کی ریاست ماریشس آئے تھے، کورونا وائرس کے پیش نظر 15 روز سے ماریشس میں لاک ڈاؤن ہے جس کی وجہ سے وہاں کا فلائٹ آپریشن بھی بند ہے۔ نعت خواں نے یہ بھی کہا کہ سفارت خانے سے رابطہ کیا تو اُن کی جانب سے یہی کہا گیا کہ وہ اس ضمن میں فی الحال کچھ نہیں کرسکتے، مجھ سمیت 5 پاکستانیوں کے ویزے کی میعاد بھی ختم ہوچکی ہے جس کے باعث ہم سب مشکلات کا شکار ہیں۔محمد فرحان قادری نے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نوٹس لے کر ہم سب کو یہاں سے نکال کر وطن واپسی کا بندوبست کریں۔۔دریں اثنا معروف اداکار شمعون عباسی نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء نے تھائی لینڈ میں ان کے ساتھ پھنسے پاکستانیوں کا نوٹس لے لیا۔معروف اداکار شمعون عباسی نے کہا کہ اس وقت ہماری ٹیم کے 21 لوگ اور دیگر 123 پاکستانی تھائی لینڈ میں پھسنے ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جن ممالک میں پی آئی اے اپنے طیارے بھیج رہی ہے اس میں تھائی لینڈ کا نام بھی شامل کرلیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے تسلی دی ہے کہ یہ معاملہ بہت جلد حل ہوجائے گا۔شمعون عباسی نے کہا کہ کس دن پرواز ہمیں تھائی لینڈ سے لے کر جائے گی یہ سوال ابھی بھی وہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے کے اعلیٰ حکام نے ہمیں پیغام بھجوائے ہیں کہ بے فکر ہوجائیں۔شمعون عباسی کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے بھی ہمارے مسئلے کا نوٹس لیا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں