geo ki film ka youtube par record

لکس ایوارڈز میں جیوکی پچیس نامزدگیاں۔۔۔

لکس اسٹائل ایوارڈ میں جیو انٹرٹینمنٹ نے دھوم مچادی ہے، جہاں اس کی پروڈکشن کے بہترین پروجیکٹس کو مختلف کیٹیگریز میں 25 نامزدگیاں ملی ہیں۔رواں سال کے ایوارڈ شو کی نامزدگیوں میں مداحوں کو محظوظ کرنے والے جیو انٹرٹینمنٹ کے بہترین ڈراما سیریلز الف، راز الفت، دیوانگی، مہرپوش، مقدر، کہیں دیپ جلے اور فطرت کو شامل کیا گیا ہے۔

بہترین ٹی وی سیریلز:

ثنا شاہنوار، ثمینہ ہمایوں سعید اور امجد رشید کے پروجیکٹ الف، سیونتھ اسکائی کے پروجیکٹس دیوانگی اور رازِ الفت کو نامزد کیا گیا ہے۔

بہترین ہدایتکار:

بہترین ہدایتکار کی کیٹیگری میں الف کے حسین حسن، راز الفت کے سراج الحق اور دیوانگی کے ذیشان احمد کو نامزد کیا گیا ہے۔

بہترین رائٹر:

بہترین کہانی نویس کی کیٹیگری میں جنہیں نامزد کیا گیا ہے ان میں رازِ الفت کی ماہا ملک اور الف کی عمیرہ  احمد شامل ہیں۔

بہترین اداکارہ (ناظرین کا انتخاب):

ناظرین کے انتخاب میں بہترین اداکارہ کے طور پر مہرپوش سے عائزہ خان، دیوانگی سے ہیبا بخاری، فطرت سے صبور علی، الف سے سجل علی اور رازِ الفت سے یمنیٰ زیدی کو نامزد کیا گیا ہے۔

بہترین اداکار (ناظرین کا انتخاب):

ناظرین کے انتخاب میں بہترین اداکار کی فہرست میں دیوانگی سے دانش تیمور، مقدر سے فیصل قریشی، الف سے حمزہ علی عباسی اور کہیں دیپ جلے سے عمران اشرف کو نامزد کیا گیا ہے۔

ٹیلی ویژن کا ابھرتا ہوا ٹیلنٹ:

ٹیلی ویژن کے ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کی کیٹیگری میں کہیں دیب جلے سے نازش جہانگیر اور الف سے پہلاج حسن کو شامل کیا گیا ہے۔

بہترین ساؤنڈ ٹریک:

ڈرامے کے بہترین ساؤنڈ ٹریک کی کیٹیگری میں الف کے گانے “الف باس” جسے مومنہ مستحسن اور شجاع حیدر نے گایا، فطرت کے گانے “او ظالم” جسے آئمہ بیگ اور ساحر علی بگا نے گایا اور رازِ الفت کے “یہی تو رازِ الفت ہے” جسے آئمہ بیگ اور شانی ارشد نے گایا ہے، کو نامزد کیا ہے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں