کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کرنے پر صحافی آئینی درخواست دائر کریں گے۔اسلحےکے ،زور پر لٹنےوالے صحافی سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ میں آنے والے پولیس افسران کا گھیراؤ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق 24 اکتوبر کو اسلحے کے زور پرلٹنے والے صحافیوں نے احتجاج کی کال دیدی۔ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر رانا لیاقت نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ملیر شہریوں کے لیئے مکمل طور پر غیر محفوظ ہوگیا خاص طور پر رات دن ، صبح شام جرائم پیشہ افراد نیشنل ہائی وے پر اسلحہ کے زور پر شہریوں سے لوٹ مار کرکے پولیس کی سرپرستی میں دندناتے پھرتے ہیں اور پولیس شہریوں کی شکایت تک وصل نہیں کرتی جبکہ درج شدہ مقدمات میں اے کلاس رپورٹ بنا کر معاملہ دبا دیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دو ہفتے قبل ہمارے چار صحافی ( کورٹ رپورٹرز) سے گن پوائنٹ پر لوٹ مار کی گئی لیکن کرمنلز کی عدم گرفتاری سندھ پولیس کی کارکردگی پر خود ایک سوالیہ نشان ہے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہی کورٹ رپورٹرز پولیس کے خلاف آئینی درخواست دائر کریں گے اور سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ آنے والے پولیس افسران کا گھیراؤ بھی کیا جائے گا۔
لٹنے والے صحافیوں نے احتجاج کی کال دے دی۔۔
Facebook Comments
