شہرقائد اور روشنیوں کے شہر کراچی میں لاک ڈاؤن، جابجا پولیس کے ناکوں کے باوجود اسٹریٹ کرمنلز بے لگام ہیں، پولیس اہلکاروں کا سارا زور عید پر سیزن بنانے میں لگاہوا ہے۔۔۔ شریف شہریوں، دکانداروں پر مختلف الزامات لگاکر بھاری رقوم اینٹھنا کسی سے ڈھکاچھپا نہیں۔۔ ایسے میں لاک ڈاؤن کے باوجود اسٹریٹ کرمنلز جب چاہتے ہیں کسی کو بھی لوٹ لیتے ہیں۔۔ گزشتہ روز کنوینر نیوز ایکشن کمیٹی پاکستان کے عمیرعلی انجم، وائس چیئرپرسن معصومہ زہرا اورنائب صدرآغاکامران لٹ گئے۔۔ کراچی کے علاقہ ناگن چورنگی پردوموٹرسائیکل سواروں نے موبائل اورنقدی سے محروم کردیا۔۔ جب کہ مبینہ ٹاؤن کے علاقے میں دنیانیوزکے رپورٹر نوید کمال سے موٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پر موبائل اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔۔شہر میں بڑھتی ہوئی چھیناجھبٹی کی وارداتوں میں تیزی سے اضافہ ہوگیا۔۔ صحافتی تنظیموں نے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے محکمہ پولیس سے کاروائی کامطالبہ کیاہے ۔۔اور پولیس کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات کریں۔۔
لاک ڈاؤن میں 4 صحافی لٹ گئے۔۔
Facebook Comments
