لاک ڈاؤن کی وجہ سے ایک چینل کا آدھا اسٹاف فارغ۔۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے جن ٹی وی نے اپنا آدھے سے زیادہ اسٹاف فارغ کردیا۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ جن ٹی وی کے مالک کا شمار ایسے نیک لوگوں میں ہوتا ہے جو ہروقت اللہ رسول کی باتیں کرتے ہیں،لیکن رمضان میں انہوں نے اپنے ورکرز کو لاک ڈاؤن کا بہانہ کرکے فارغ کردیا۔۔پپو کے مطابق پانچ مئی کو جن ٹی وی کی انتظامیہ نے اپنے آدھے سے زیادہ ورکرز کو بلاکر سیلری دی اور ساتھ ہی برطرفی کا پروانہ بھی ہاتھ میں رکھ دیا اور کہا گیا کہ حالات بہت زیادہ خراب ہیں ہم مزید نہیں چلاسکتے۔۔ جن ٹی وی بچوں کا ویب چینل ہے جسے انیس اپریل کو لانچ کیاگیا تھا۔لانچنگ تقریب میں چینل کے مالک نے یہ اعلان بھی کیا تھا کہ وہ جلد ہی نیوزچینل بھی مارکیٹ میں لارہے ہیں لیکن آدھا مہینہ بھی نہیں گزرا تھا کہ آدھے اسٹاف کو فارغ کردیا۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ جن ٹی وی میں تیس سے پینتیس افراد کو بھرتی کیاگیا تھا جس میں سے سولہ سے بیس کو پانچ مئی کو نکال دیا گیا، اب وہاں صرف ایگزیکٹیو ہی باقی بچے ہیں۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں