showbiz field sooraj ki pujari hai

لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا طریقہ بتادیا۔۔

معروف اداکار و ٹی وی میزبان فیصل قریشی نے ملک میں لوڈ شیڈنگ ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کا طریقہ بتا دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فیصل قریشی نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ ’’ایک دوست کی طرف سے حکومت کو ایک تجویز ہے، اگر حکومت ہر گھر کو 5 سے 10 کلوواٹ کا سولر سسٹم اقساط کی ادائیگی پر لگا کر دے جس کا دورانیہ پانچ سال میں مکمل ہو تو ہر گھر اپنا سولر سسٹم لگا لے گا اور ملک کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے تیل پر چلنے والے پچاس بجلی گھر فوراً بند ہوجائیں گے جس سے اربوں ڈالرز کے تیل کی درآمدات کا بل ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گا اور معیشت بہتر ہوجائے گی۔اداکار کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومتی عہدیداران اس تجویز پر غور کریں تو ہم اپنے ملک کے حالات کو بہتر کرسکتے ہیں۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں