letter to PEMRA against two channels

2 چینلز کے خلاف کارروائی کیلئے پیمرا کو خط

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دو ٹی وی چینلوں کیخلاف کارروائی کیلئے پیمرا کو خط لکھ دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیمرا کو دو ٹیلی وژن چینلز کے خلاف مبینہ طور پر غلط معلومات پھیلانے اور الیکشن کمیشن آٖ ف پاکستان کے خلاف غیر مہذب زبان استعمال کرنے کے الزام میں خط لکھ دیا ہے۔اپنے خط میں الیکشن کمیشن آ ف پاکستان کے ڈائریکٹر تعلقات عامہ الطاف خان نے کہا ہے کہ 24ستمبر کو اے آر وائی کے صابر شاکر اور نیوز ون کے ڈاکٹر شاہد مسعود نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تجزیہ کرتے ہوئےالیکشن کمیشن کے خلاف غیر مہذب اور گستاخانہ زبان کا استعمال کیا۔۔ خط میں کہا گیا ہے کہ صابر شاکر نے اے آر وائے چینل اور ڈاکٹر شاہد مسعود نے نیوز ون پر خواتین کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے جو اعداد و شمار پیش کیے ہیں وہ حقائق کے منافی ہیں ،ان دونوں چینلز کے خلاف پیمرا قوانین کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا جائے ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں