media houses sahafio ke khilaaf muqadmaat khatam karne ka mutalbaa 81

لیسکو چیف انجینئر کا دورہ لاہور پریس کلب۔۔۔۔

لیسکو چیف انجینئر رمضان بٹ نے لاہور پریس کلب کا دورہ کیا۔ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے معزز مہمان کا کلب آمد پر استقبال کیا اور انھیں پھول پیش کئے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیسکو چیف انجینئر رمضان بٹ نے کہا کہ اس وقت لیسکو میں کوئی نو گو ایریا نہیں ہے،لیسکو میں ریکوری 101 فیصد اوور بلنگ صفر ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ دس سال پرانے 93 ارب روپے بقایا جات کی وصولی شروع کر دی گئی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ لیسکو میں اوور بلنگ کا خاتمہ سودی صد ریکوری سسٹم کی بہتری ترجیحات ہیں اور کافی حد تک رزلٹ بنا چکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ لیسکو کا شمار اعلی کمپنیوں میں ہوتا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ اربوں روپے بڑے صنعتکاروں نے مختلف حربوں سے دبار کھے تھے یہ 93 ارب روپے وصول کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ٹرانسفارمرز کی پرائیویٹ مرمت پر مکمل پابندی لگا دی ہے ، اوور لوڈنگ کے باعث خراب ہونے والے ٹرانسفارمرز تبدیل کئے جارہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جس علاقے میں چار پانچ گھنٹے سے زائد بجلی بند ہو متعلقہ افسر ذمہ دار ہو گا ۔ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے لیسکو چیف انجینئر رمضان بٹ کی کارکردگی کو سراہا اور صارفین کے مسائل حل کرنے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ عوام کو در پیش بجلی کے مسائل کے حل میں عملی اقدامات سے مستقل بہتری لائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں