legendary adakar talat hussain karachi mein superdkhaak

لیجنڈری اداکار طلعت حسین کراچی میں سپردخاک۔۔

فلم اور ٹی وی کے معروف اداکار طلعت حسین  کو ڈیفنس فیز 8میں واقع قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔وہ آج صبح 84برس کی عمر میں انتقال کرگئےتھے۔صدر کراچی آرٹس کونسل احمد شاہ کے مطابق اداکار طلعت حسین صحت کی خرابی کے باعث کافی عرصے سے نجی ہسپتال میں زیر علاج رہے۔چند ماہ قبل اداکار کی بیٹی تزئین حسین نے بتایا تھا ڈیمنشیا کی وجہ سے والد کی یادداشت متاثر ہو رہی ہے اور کبھی کبھی اُنہیں لوگوں کو پہچاننے میں مشکل ہوتی ہے۔طلعت حسین 1940کو دہلی میں پیدا ہوئے،طلعت حسین نے 1967میں اپنی فنی کیریئر کا آغاز پی ٹی وی سے کیا،طلعت حسین نے 1972میں پروفیسر رخشندہ سے شادی کی، طلعت حسین نے سوگواروں میں 2بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑا ہے،طلعت حسین کے مقبول ٹی وی ڈراموں میں ہوائیں، کشکول، طارق بن زیاد شامل ہیں،طلعت حسین نے بالی ووڈ میں فلم ’’سوتن کی بیٹی‘‘ میں عمدہ پرفارمنس دی،صدارتی ایوارڈ یافتہ طلعت حسین نے اداکاری کی باقاعدہ تربیت برطانیہ سے حاسل کی،عظیم اداکار طلعت حسین نے فنون لطیفہ میں نصف صدی تک خدمات سرانجام دیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں