لیجنڈ آف مولاجٹ سترفیصد سینماؤں پر نہیں لگی۔۔

لیجنڈآف مولاجٹ کی ریلیزکا اعلان۔۔

جیو فلمز کے تحت ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا پہلا ٹریلر جاری ہونے کے بعد سے ہی شائقین فلم کی ریلیز کا شدت سے انتظار کر رہے تھے اور فلم کے ٹریلر میں فواد خان اور حمزہ عباسی کی موجودگی نے فلم بینوں کے تجسس کو مزید بڑھا دیا تھا۔جیو فلمز کے تحت دی لیجنڈ آف مولا جٹ عید الفطر کے موقع پر ملک کے تمام سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔فلم کے ہدایت کار بلال لاشاری ہیں جب کہ اداکاروں میں فواد خان، حمزہ عباسی، ماہرہ خان، حمیمہ ملک اور گوہر رشید جیسے بڑے نام شامل ہیں۔ان کے علاوہ فارس شفیع، شفقت چیمہ اور نیر اعجاز نے بھی فلم میں اہم کردار ادا کیے ہیں۔دی لیجنڈ آف مولا جٹ بجٹ کے لحاظ سے پاکستانی تاریخ کی سب سے بڑی فلم ہے جو کہ انسائیکلومیڈیا اور لاشاری فلمز کے بینر تلے تیار کی گئی ہے۔فلم پروڈیوسر عمارہ حکمت ہیں، فلم کے ہدایت کار بلال لاشاری ہیں اور اسکرپٹ ناصر ادیب نے تحریر کیا۔اس فلم میں ٹیلی ویژن کی معروف جوڑی فواد خان اور ماہرہ خان 2011 کے مشہور ڈرامے ہمسفر کے بعد ایک مرتبہ پھر رومانوی کرداروں میں نظر آئیں گے۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں