نائنٹی ٹو نیوزکے مالک نے یوم عاشور سے ایک روز قبل ہیڈآفس میں کیمرہ مینوں کو نکالنے کے بعد اب کراچی کا رخ کرلیا، پپو نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی بیورو میں بھی مالک نے انٹری دی اور بیورو کے ہر ملازم سے ملاقات کی، سب کو حسب روایت گالیوں سے نوازا، مغلظات بکیں، دو کیمرہ مینوں کو فوری طور پر برطرف کردیا جب کہ ایک ڈی ایس این جی انجیئر کو بھی نکال دیا۔۔ پیچھے رہ جانے والے ڈی ایس این جی والوں کی نئی ڈیوٹی لگائی کہ وہ روزانہ آکر دفتر میں جھاڑ پونچھ کریں اور کمپیوٹرز پر کپڑا ماریں گے، موصوف نے مارکیٹنگ والوں کیلئے بھی شاہی فرمان جاری کیا کہ جس کو آدھی سیلری پر کام کرنا ہے کرے ورنہ ان کی ادارے کو کوئی ضرورت نہیں۔۔ پپو نے مزید انکشاف کیا ہے کہ کیمرہ مینوں پر یہ پابندی بھی لگائی ہے کہ وہ اب تمام اسائنمنٹس اور ایونٹس کور کرنے کیلئے کیمرہ اپنی موٹرسائیکل پر رکھ کر جائیں گے۔جب کہ دوسری طرف المیہ یہ ہے کہ کیمرہ مینوں کو کوئی فیول الاؤنس نہیں دیا جاتا۔ پپو کا کہنا ہے کہ چینل کے مالک نے تمام کیمرہ مینوں سے ان کی تنخواہوں کا بھی معلوم کیا لیکن عرصہ سے کام کرنے والے والے ان کیمرہ مینوں کی تنخواہوں میں کسی اضافے کا اعلان نہیں کیا۔ پپو نے مزید بتایا کہ ایک کیمرہ مین جو دفتر میں ہی چوبیس گھنٹے رہتا ہے اور کھاتا پیتا سوتا بھی وہیں ہے ،جس کا مالک کو بھی نہیں پتہ،جب اس سے مالک نے پوچھا کدھر رہتے ہوتو اس نے بتایا کہ وہ میٹروپول پر رہتا ہے۔ پپو کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ کیمرہ مین ایڈمن اور ایچ آر والوں سے دیگر اسٹاف کی چغلیاں کرکے اپنا الو سیدھا کرتا ہے اور دفتر میں ہی اپنے دن اور رات گزارتا ہے۔۔
564
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل