لاہور سے کراچی پہنچے والی خاتون اینکر کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں اپنی رہائشگاہ میں لٹ گئی۔۔ چار نقاب پوش ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر بارہ تولے سونا اور لاکھوں روپے نقدی کا صفایاکردیا۔۔واردات کا مقدمہ شاہ فیصل کالونی تھانے میں دوسوسڑسٹھ بٹا دوہزار اکیس درج کرادیاگیا لیکن ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود پولیس ملزمان کو تلاش کرنے میں ناکام رہی ہے۔۔ اطلاعات کے مطابق خاتون اینکر صبح گیارہ بارہ بجے کے قریب اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ناشتہ کی تیاریوں میں مصروف تھیں تو والدہ کی چیخ و پکار سن کر ڈرائنگ روم پہنچے جہاں نقاب پوش ڈکیت موجود تھے انہوں نے اسلحہ کے زور پر پورے گھر کی تلاشی لی اور بارہ تولے سے زائدسونا سمیت لاکھوں روپے نقدی لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔۔ خاتون اینکرنے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ زندگی بھر کی جمع پونجی واپس دلوانے میں مدد کی جائے اور ڈاکوؤ ں کو پکڑ کر قرار واقعی سزادی جائے۔۔

