لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی کا اجلاس صدر ارشد انصاری کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینئر نائب صدر سلمان قریشی ، نائب صدر ناصر عقیق ، نائب صدر مدیحہ الماس ، جنرل سیکرٹری افضال طالب، جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ ، فنانس سیکرٹری سالک نواز ہمبر گورننگ باڈی سید سجاد کاظمی، سرمد فرخ خواجه، الفت حسین مغل، اسد محمود، محمد احمد رضا، سید بدر سعید، کامران خان، رابعہ عظمت اور ظہیر شیخ نے شرکت کی۔ اجلاس میں درج ذیل فیصلے ہوئے:۔
ا۔ صحافی کالونی فیز ٹو پر بریفنگ دیتے ہوئے صدر ارشد انصاری نے بتایا کہ سیکرٹری انفارمیشن نے روڈا کو ایک خط لکھ دیا ہے جس میں صحافی کالونی فیز ٹو کی ڈیویلپمنٹ کے لئے اگست تک ڈیڈ لائن دے دی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ جو کلب ممبران صحافی کالونی فیز ٹو کے فارم وصول کر چکے ہیں اور انھوں نے تا حال واجبات جمع نہیں کرائے وہ ایک ہفتہ کے اندر اپنے واجبات جمع کرادیں بصورت دیگر صحافی کالونی فیز ٹو میں پلاٹوں کی بیٹنگ میں ان کے نام شامل نہیں ہوں گے۔
۲۔ اجلاس میں متفقہ طور پر دو سال قبل وصول کئے گئے ممبر شپ فارمز پر کونسل ممبر شپ دینے کا فیصلہ ہوا۔ یہ طے پایا کہ جو پروفیشنل صحافی سالہا سال سے کلب کی ممبر شپ سے محروم ہیں اور آئین کے مطابق ممبر شپ کے اہل ہیں ان کی میرٹ پر ممبر شپ کی جائے گی۔
۔ اجلاس میں متفقہ طور پر طے پایا کہ چارہ ماہ سے کلب میں ایسے ممبران کی لسٹیں آویزاں کی گئیں جن کا سٹیٹس کلیئر نہیں تھا اور انھیں بار بار نوٹس جاری کیا گیا کہ وہ اپنا ٹیٹس کلیئر کریں تاہم اسٹوں میں شامل ممبران کی بڑی تعداد نے کلب سے رجوع کر کے اپنا سٹیٹس کلیئر نہیں کیا اور چند ممبران نے اداروں کے جعلی لیٹرز جمع کرائے، متعلقہ اداروں سے تصدیق کے بعد ایسے تمام ممبران کی ممبر شپ منسوخ کی جاتی ہے جبکہ بے روز گار ممبران کی
ممبر شپ بحال رہے گی ، لاہور پریس کلب ایسے تمام بے روز گار ممبران کا تحفظ کرے گا اور کلب میں موجود تمام سہولیات سے وہ مستفید ہوں گے اور ان کی کلب ممبر شپ ختم نہیں کی جائے گی۔
۴۔ اجلاس میں صحافیوں کی مختلف اداروں سے جبری بر طرفیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ انھوں نے کہا کہ اداروں میں زبر دستی صحافیوں کی چھانٹیاں کی جارہی ہیں، لاہور پریس کلب کارکن صحافیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں جائیں گے ۔ انھوں نے کہا کہ مالکان ہوش کے ناخن لیں ، صحافی پہلے ہی معاشی پریشانیوں سمیت مسائل کا شکار ہیں، انھیں نوکریوں سے برطرف کیا جا رہا ہے، تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور مراعات سے محروم کیا جا رہا ہے جس سے شدید تناؤ کا ماحول ہے۔ نائب صدر مدیحہ الماس نے نشاندہی کی کہ مردو خواتین ،اینکرزکو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت ختم کر دی گئی ہے جبکہ جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ اور مبر گورنگ باڈی اسد محمود نے نشاندہی کی کہ 92 نیوز میں کیمرہ مینوں کو سفری سہولیات سے محروم کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں طے پایا کہ جن اداروں میں جبری چھانٹیاں تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور مراعات ختم کی جارہی ہیں ان کا سخت محاسبہ کیا جائے گا۔۔ اجلاس میں لاہور پریس کلب کو معاشی طور پر خود کفیل بنانے کے لئے مختلف تجاویز زیر غور آئیں اور متفقہ طور پر طے پایا کہ ایسے ٹھوس منصوبے بنائے جائیں جس سے کلب معاشی طور پر خود کفیل ہو سکے۔
130