دنیا میڈیا گروپ کے سٹی چینل لاہور نیوز کے سینئر کرائم رپورٹر کو کرائم رپورٹنگ سے ہٹا دیا گیا اور ان کے کرائم شو کو بھی بند کرکے انہیں آف ائر کرتے ہوئے کرائم بیٹ کی کوریج پر پابندی عائد کردی گئی۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ مبینہ طور پر ایک اعلیٰ پولیس افسر اور ایک حکومتی عہدیدار کی جانب سے چینل انتظامیہ سے رابطوں کے بعد کیا گیا۔۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے حکومتی عہدیدار نے انتظامیہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس کے بعد ایک اعلیٰ پولیس افسر خود دنیاٹی وی کے دفتر پہنچے، جہاں بیورو چیف لاہور کی جانب سے انتظامیہ سے ان کی ملاقات کروائی گئی۔ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سینئر کرائم رپورٹر لاہور میں بڑھتے ہوئے جرائم اور پولیس کی کارکردگی سے متعلق خبروں کو بہت زیادہ نمایاں کرتے ہیں، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ناراضی کا اظہار کیا جاتا ہے۔ اس کےبعد انتظامیہ نے صحافتی آزادی اور ادارتی خودمختاری کے حق میں مؤقف اختیار کرنے کے بجائے اپنے ہی سینئر کرائم رپورٹر کو آف ایئر کر دیا ہے۔دوسری جانب سینئر کرائم رپورٹر نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی پریس کانفرنس میں گزشتہ دنوں حلفیہ کلمہ پڑھ کر شہر کے تمام کرائم رپورٹرز اور پولیس افسران کے سامنے دعویٰ کیا کہ ڈی آئی جی آپریشنز انہیں نوکری سے نکلوانے ان کے چینل گئے لیکن ان کے ادارے نے انہیں نکالا نہیں۔۔
464
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل