lahore ke al hamra arts council se 29 mulazimeen bartaraf 298

لاہور کے الحمرا آرٹس کونسل سے 29 ملازمین برطرف۔۔

لاہورکے  الحمرا آرٹس کونسل میں ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے 29 ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کردیا گیا ۔جس پر ملازمین نے احتجاج کیا ۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا نے کہا ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکریوں سے برطرف نہیں کیا گیا۔الحمراء آرٹس کونسل مارچ سے تاحال بند ہے، جس وجہ سے مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ملازمین مارچ سے کام نہیں کررہے ہیں جون تک کی ادائیگیاں کردی گئی ہیں۔ بجٹ کی فراہمی کے لیے حکومت کو خط ارسال کردیا گیا ہے. جیسے ہی فنڈز جاری ہوں گے تو ان ملازمین کو ادائیگی کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں