182

سرکاری اشتہارات، چیف سیکرٹری پنجاب و دیگر سے جواب طلب۔۔۔

لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کے چیف سیکرٹری، سیکرٹری اطلاعات و ثقافت اور ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔ یہ حکم جسٹس فاروق حیدر نے بیرسٹر ابوزر سلمان خان کی جانب سے دائر آئینی درخواست پر سماعت کے بعد جاری کیا، جس میں پنجاب حکومت اور وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف کی تشہیری و اشتہاری مہمات پر ہونے والے سرکاری اخراجات کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ محکمہ اطلاعات و ثقافت اور پنجاب انفارمیشن کمیشن سے رجوع کرنے کے باوجود سرکاری فنڈز کے استعمال سے متعلق معلومات فراہم نہیں کی گئیں، جو آئین کے آرٹیکل 19-اے کے تحت حاصل بنیادی حقِ معلومات کی خلاف ورزی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں