لیڈی رپورٹرسے بدتمیزی، تین پولیس اہلکار معطل۔۔

کراچی کے وومن پولیس اسٹیشن میں تین چینلز کے رپورٹرز کو لیڈی پولیس اہلکار نے بند کردیا۔۔ یہ انکشاف اے آر وائی کے ایک رپورٹر نے واٹس ایپ گروپوں میں میسیج کرکے دیا، اس نے ساتھی رپورٹرز کو یہ بھی بتایا کہ اس کے ساتھ سما اور نائنٹی ٹو کے رپورٹرز بھی موجود ہیں۔۔ ساتھ ہی اس کا کہنا تھا کہ اے آر وائی کی ایک لیڈی رپورٹر بھی ہمراہ ہے۔۔ اس میسیج چلنے کے ساتھ ہی ساتھی رپورٹرز نے واٹس ایپ گروپوں میں مذمت کرنا شروع کردی اور کچھ ہی دیر بعد ایس ایس پی ساؤتھ شیراز نذیر نے رپورٹرز کو یقین دہانی کرائی کے اس معاملے کا نوٹس لے لیا گیا ہے اور اس پر فوری کارروائی کی جائے گی۔۔چند گھنٹے بعد ہی ساتھی رپورٹر کی توجہ دلانے پر آیڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے بھی واقعہ کا نوٹس لیا اور سادہ لباس تین پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا جب کہ وومن پولیس اسٹیشن ساؤتھ کی ہیڈمحرر کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی بھی شروع کردی گئی۔۔ پولیس کے اعلیٰ حکام کو بتایا گیا کہ وومن تھانے میں اے آر وائی کی لیڈی رپورٹر کے ساتھ سادہ لباس پولیس اہلکاروں کی بدتمیزی کی گئی تھی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں