laa pata sahafi ki naash darya se mil gyi

لاپتہ صحافی کی نعش دریا سے مل گئی۔۔

بیرون ملک بلوچستان ٹائمز کے لاپتہ ہونے والے ایڈیٹر کی لاش گزشتہ روز سوئیڈن کے شہر اپسالا کے دریا سے مل گئی ہے۔۔ سوئیڈش پولیس نے ایڈیٹر ساجد حسین کے اہل خانہ کو لاش ملنے کی اطلاع دے دی ہے۔۔ساجدحسین دومارچ کو سوئیڈن میں لاپتہ ہوئے تھے جس کی خبر عمران جونیئر ڈاٹ کام نے یکم اپریل کو دی تھی۔۔پی ایف یوجے نے بھی صحافی سجد حسین کے لاپتہ ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا تھا۔۔ ساجد حسین کا تعلق بلوچستان کے علاقے ضلع کیج سے ہے۔۔ وہ کراچی میں انگریزی اخبارات دی نیوز اور ڈیلی ٹائمز میں کام کرچکے ہیں اور ان دنوں اپنا آن لائن اخبار بلوچستان ٹائمز نکال رہے تھے۔۔ جس کے وہ ایڈیٹر ہیں۔۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ساجد حسین نے دوہزار بارہ میں پاکستان چھوڑا تھا ،انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی تھیں۔۔وہ دوہزار سترہ تک عمان میں رہے ، پھر متحدہ عرب امارات اور یوگنڈا سے ہوتے ہوئے دوہزار سترہ میں ہی سوئیڈن پہنچے اور سیاسی پناہ کی درخواست حکومت کو دی تھی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں