aaj news mein assignment head HR head bangya

کرسیاں،رنگ و روغن،نئی لائٹس، ڈائریکٹر نیوزکی ترجیحات سامنے آگئیں۔۔

آج نیوز کے ڈائیریکٹر نیوز نے آڈیو لیکس کے بعد منگل کے روز ٹاؤن ہال میٹنگ بلائی جس میں اپنی 3 ماہ کی کارکردگی، 3 سال سے لگے سیلری کٹ کی بحالی کا اعلان جبکہ نیوز روم میں پھیلی بے چینی پر بات کی۔۔پپو کا کہنا ہے کہ یہ میٹنگ ڈی این صاحب نے اپنی نوکری بچانے  اور فرسٹ فلور پر بیٹھے بڑے صاحب  (جو پروگرامنگ کے ساتھ نیوز روم پر بھی قبضہ کرنے کے چکر میں ہیں)کے ساتھ ساز باز کرکے بلائی تھی. پپو کا کہنا ہے نئے ڈائریکٹر نیوز نے اپنی 3 ماہ کی کارکردگی کی سب سے بڑی اچیومنٹ نیوز فلور پر نئی کرسیاں منگوانا بتایا جس سے بقول ان کے نیوز روم میں کام کرنے والوں کے کمر درد میں کمی واقع ہوئی ہے، دوسری اچیومنٹ نیوز فلور پر رنگ و روغن اور نئی لائٹس لگوانا بتایا جس کے بعد نیوز روم روشن ہوگیا ہے اور آخری اور سب سے بڑی اچیومنٹ سورج کی روشنی کا کھڑکیوں کے ذریعے نیوز روم میں آنا بتایا جس کے نتیجے میں نیوز اسٹاف کی واٹمن ڈی کی کمی کو پورا کیا جارہا ہے اور یہی شاید وہ سسٹم ہے جو نئے ڈی این ٹھیک کرنے آئے تھے کیونکہ کانٹینٹ ، رپورٹنگ ، رن ڈاؤن ، پیکجنگ، گرافکس اور دیگر چیزوں میں تبدیلی یا بہتری کا معاملہ تو انہوں نے مستقبل پر چھوڑ دیا اور نیوز فلور کے لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ ان کے بس کی بات بھی نہیں، اور ادارہ مزید زوال پذیر ہی ہورہا ہے۔۔پپو کے مطابق میٹنگ ہی اہم اور خاص بات یہ تھی کہ ڈائریکٹر نیوز نے نام لیئے بغیر ایک خاص فرقے میں پھیلی  بے چینی  کو دور کرنے کی کوشش کی اور کہا کہ کسی کو نہیں نکالا جارہا اور وہ پاگل نظر  ضرورآتے  ہیں لیکن ہیں وہ بہت سمجھ دار، پپو کا کہنا ہے کہ ان سب یقین دہانیوں کے باوجود بھی مخصوص فرقے کے لوگ مطمئن نہیں اور وہ مالکان کے ردعمل کا  انتظار کررہے ہیں کیونکہ میٹنگ میں ڈی این نے اپنے پیٹی بھائی  جو آڈیو لیکس کا مرکزی کردار ہے اسے بھی مسلسل ساتھ رکھا۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ مالکان نے اگر اس صورتحال کا نوٹس نہیں لیا تو   مذہبی انتشار پھیل سکتا ہے ۔۔پپو کے مطابق ڈائریکٹر نیوز اس میٹنگ کے بعد اسلام آباد اور لاہور کے دورے پر نکل گئے۔۔ ڈائریکٹر نیوز اپنی جوائننگ سے اب تک ایک مرتبہ اسٹریلیا دو مرتبہ اسلام آباد دو مرتبہ لاہور کے دورے کر چکے ہیں۔۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں