کراچی یونین اف جرنلسٹس ورکرز کے صدر فواد محمود کی سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے ورکرز راجہ ریاض سے لاہور پریس کلب میں تنظیمی امور کے حوالے سے خصوصی ملاقات ۔ صدر کے یو جے ورکرز کی سیکرٹری جنرل کو کراچی یونین کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی جب کے جرنلسٹس کے مفادات اور فلاح و بہبود کے لئے پلاننگ بھی کی گئی دوران گفتگوسیکرٹری جنرل راجہ ریاض نے صدر کے یو جے سے درخواست کی کے سندھ کے دوسرے شہروں میں یونٹس قائم کئے جائیں اور موجودہ یونٹس کو مزید متحرک کرنے کے لئے اپنا قردار ادا کرے جب کے سیکرٹری جنرل نے صدر کے یو جے کو مرکزی سطح پر ہونے والی تنظیمی امور کی پیش رفت پر عتماد میں لیا ۔ اس موقع پر پنجاب یونین اف جرنلسٹس کے صدر ضیاء اللہ نیازی نے بھی مشاورت میں حصہ لیتے ہوئے تنظیم کی بہتری اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے اپنی تجاویز پیش کی اس ملاقات میں مرکزی مجلس عاملہ کے رکن امجد عثمانی بھی موجود تھے۔۔
کے یوجے ورکرز کے صدر کی لاہور میں اہم ملاقاتیں۔۔
Facebook Comments