KUJ protest for Salary

تنخواہوں کی عدم ادائیگی ، کے یو جے کا احتجاج

کراچی یونین آف جرنلسٹس نے مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز جن میں اے آر وائی نیوز۔ بول۔ جیو۔ نیوز۔  نیوز ون۔ امت اخبار۔ امن۔ نوائے وقت شامل ہیں میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر سخت تشویش اور مذمت کا اظہار کیا ہے۔ کے یوجے کے اعلامیے میں صدر حسن عباس اور جنرل سیکریٹری عاجز جمالی نے کہا کہ یہ انتہائی تشوشیناک بات ہے کہ بڑے میڈیا ہاوسز اور اخبارات کے مالکان نے ملازمین کو عید الاضحی پر بھی سخت عذاب میں مبتلا رکھا جبکہ کئی میڈیا ہائوسز نے تو کئی کئی ماہ سے تنخواہیں ادا ہی نہیں کی ہیں اب اے آر وائی کی انتظامیہ بھی اسی ڈگر پر چل رہی ہے جو کے قابل افسوس عمل ہے۔ کے یوجے نے مطالبہ کیا کہ تمام میڈیا مالکان ملازمین کی روکی گئی تنخواہیں فوری ادا کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ملازمین کو ان کی تنخواہ وقت مقررہ پر ادا کی جائے ورنہ کے یوجے تمام صحافی تنظیموں پر مشتمل ایکشن کمیٹی کے تحت تنخواہ ادا نہ کرنے والے میڈیا ہائوسز اور اخبارات کے گھیرائو پر مجبور ہوگی۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں