kuj or joint action committee ka ahtejaaj

کے یوجے اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا احتجاج۔۔۔

پی ایف یو جے کی کال پر کوئٹہ پریس کلب پر تالا بندی کیخلاف کراچی یونین آف جرنلسٹس اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب پراحتجاجی مظاہرہ اور سیاہ پرچم لہرائے گئےاس موقع پر شدید نعرے بازی کی گئ اور کوئٹہ پریس کلب پر تالا بندی کی شدید مزمت کی گئی مظاہرے سے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر طاہر حسن خان کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی سابق سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے مظہر عباس کراچی پریس کلب کے سابق صدر امتیاز خان فاران کے یو جے کے جنرل سیکرٹری سردار لیاقت اور دیگر نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی سے حکمرانوں کی بوکھلاہٹ عیاں ہو چکی ہے اور ہم یہ بات واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ہم کوئٹہ کے صحافیوں کے شانہ بشانہ ہر احتجاج کی کال پر لبیک کہیں گے انھوں نے مزید کہا کہ کہ بلوچستان کے صحافی انتہائی مشکل حالات میں کام کررہے ہیں ملک بھر کے صحافی مشکل کی اس گھڑی میں کوئٹہ بلوچستان کے صحافیوں کے ساتھ ھیں مقررین نے پنجاب حکومت کی جانب سے جلد بازی میں منظور کئے گئے ھتک عزت بل کی کی فوری واپسی کابھی مطالبہ کیا

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں