KUJ ohdedaraan ka kashmeerion se izhar e yakjehti

کے یوجے عہدیداران کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی۔۔

 کراچی یونین آف جرنلسٹس کی نو منتخب باڈی کے اعزاز میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر سندھ زون کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری سردارعاطف قیوم  کی جانب سے مقامی ھوٹل میں ایک پرتکلف عشائیہ کا اہتمام  کیا گیا۔جس میں کے یو جے کے صدر طاہر حسن خان، جنرل سیکریٹری سردار لیاقت ، پی ایف یو جے کے نائب صدر خورشید عباسی، پریس کلب کے سابق صدر امتیاز فاران، پی ایف یو جے کے جاوید چوھدری اور کے یو جے کے دیگر عہدیداران میں محمد ناصر، نادرہ مشتاق، علی عمران جو نیئر، ثروت جبیں، اختر شیخ، ماجد خان، نعمت اللہ بخآری کالم نگار بشیر سدوزئی، سینئر صحافی سراج احمد، سردار عبدالقدیر کے علاؤہ دیگر پیپلزپارٹی آزادکشمیر سندھ کے سینئر رہنما سردار فہد خان، سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ مشکور مغل، حاجی حیات خان، کامریڈ  ماجد کشمیری، یاسر گجر، سفیر مغل دیگر صحافیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی،آزادکشمیر میں حالیہ عوامی احتجاجی تحریک اور پاکستان بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال، کشمیری اور پاکستانی عوام کے درمیان شرپسند عناصر کی جانب سے دوریاں پیدا کرنے کےلئے منفی پروپیگنڈہ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا، میزبان سردار عاطف قیوم اور سینئر کالم نگار بشیر سدوزئی نے آزادکشمیر کی موجودہ صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ آزاد کشمیر کی حالیہ تحریک کسی کے خلاف یا حمایت میں نہیں تھی بلکہ عوام نے اپنے بنیادی حقوق کے لیے از خود لانگ مارچ کیا جسے حکومت نے تسلیم کر کے مثبت سوچ کا اظہار کیا۔ اس میں کسی کی ناکامی اور کامیابی نہیں بلکہ ریاست کی کامیابی ہے کہ اس نے کامیاب اور مثبت حکمت عملی کے باعث سڑکوں پر بپھرے عوام کو کسی بڑے نقصان کے بغیر گھروں میں واپس بھیج دیا۔ انہوں نےکہا کہ بعد از لانگ مارچ منظم سازش کے تحت کشمیری اور پاکستانی عوام کے درمیان دوریاں پیدا کی جا رہی ہیں مسافر گاڑیاں روک کر ان پر زندہ باد لکھنے سے اور لوگوں کو جھنڈا پکڑنے کی تلکین کرنے سے کچھ فرق نہیں پڑتا اور نہ اس سے کوئی زندہ باد کہتا ہے بلکہ کشمیری تو 76 برس سے دل سے پاکستان زندہ باد اور اور پاکستانی جھنڈے سے محبت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی اور کشمیری عوام محبت کے لازوال بندھن میں بندھے ہوئے ہیں جن کو کوئی دور نہیں کر سکتا۔ پاکستانی عوام کشمیریوں کے لیے اور کشمیری عوام نے پاکستان کےلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں مقبوضہ کشمیر میں آج بھی شہیدوں کو پاکستانی پرچم میں دفنایا جاتاہے جب کہ آزاد کشمیر کی ہر عمارت پر کشمیر کے جھنڈے کے ساتھ پاکستانی پرچم لہراتا ہے، اس سے زیادہ محبت کااظہارکیسےکیاجائے۔ انہوں نےکہا اگر آج بھی ہماری گاڑیوں پر زبردستی پاکستان زندہ باد کے نعرے لکھے جائیں گے تو پھر اس کے نتائج بہت برے نکلیں گے کشمیری ایک خودار قوم ہے جو اپنی عزت و ناموس کے لئے اپنی جان قربان کر دیتی ہے، اور ہم پاکستان سے پاکستانی عوام سے پاکستانی پرچم سے بے حد پیار کرتے ہیں، ہم کشمیری عوام کو مسائل کے حل کے لیے متحد ہونے پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں،اور سمجھتے ہیں کہ یہ اتحاد کسی کے خلاف نہیں اس کو نفرت سے نہ دیکھا جائے۔ انہوں نےکہا ہر کسی کو غدار اور را کا ایجنٹ کہنا مناسب طرز عمل نہیں اس سے نفرتیں پھیلیں گی جس سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ آخر میں سردار عاطف قیوم نے تمام نو منتخب عہدیداران کو سندھی اجرک پہنائی اور منصب سنبھالنے پر دلی مبارک باد پیش کی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں