کراچی یونین آف جرنلٹس (کے یوجے) کے سالانہ انتخابات میں پروگریسیو پینل نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی۔۔ الیکشن کے نتائج کے مطابق نظام صدیقی صدر، اعجاز شیخ اور جاوید قریشی نائب صدر کے عہدوں پر کامیاب قرار پائے۔۔ جنرل سیکرٹری کے یو جے کے عہدے پر فہیم صدیقی پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔۔ جوائنٹ سیکریٹری کے عہدوں پر قادر ضیا اور یونس آفریدی، خازن کے عہدے پر رانا لیاقت کامیاب ہوئے۔۔ جب کہ مجلس عاملہ ہ کی نشستوں پر ایم اظہر، طارق جاوید، قیصر عباس، رانا طاہر ، ریاض سہیل، رضوان احد خان اور سمیرا ججا بھی مجلس عاملہ کی نشستوں پر کامیاب ہوئے۔۔ اس موقع پر اراکین کے یوجے سے خطاب میں نومنتخب صدر نظام صدیقی نے کہا کہ ۔۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس صحافیوں کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھے گی، جنرل سیکرٹری فہیم صدیقی کا کہنا تھا کہ ۔۔ آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے کیلئے کے یو جے آواز بلند کرتی رہے گی۔۔
کے یوجے الیکشن، پروگریسیو پینل کامیاب۔۔
Facebook Comments
