کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے زیرِ اہتمام حسبِ روایت سالانہ دعوتِ حلیم کا اہتمام مقامی بینکوئٹ میں کیا گیا، جس میں شہر کی ممتاز سیاسی، سماجی، مذہبی، قانونی اور صحافتی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب صحافتی برادری کے باہمی روابط، یکجہتی اور پیشہ ورانہ ہم آہنگی کے فروغ کا مؤثر مظہر ثابت ہوئی۔دعوتِ حلیم میں میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، جماعتِ اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان، چیئرمین گلشن ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد، معروف قانون دان ندیم اقبال ایڈووکیٹ، ترجمان جماعتِ اسلامی زاہد عسکری، صہیب احمدکراچی پریس کلب کے سیکریٹری اسلم خان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات، سینئر صحافی، اخبارات، ٹیلی ویژن چینلز، فوٹو جرنلسٹس، سوشل میڈیا اور ویب نیوز پلیٹ فارمز کے نمائندگان نے شرکت کی۔تقریب میں مہمانوں کا استقبال کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے صدر نصراللہ چوہدری، جنرل سیکریٹری محمد ریحان خان چشتی اور مجلسِ عاملہ کے اراکین محمد فاروق سمیع، منصور احمد، عبدالرحمن، اطہر فاروقی، اظفر وقاص عباسی، انعم رزاق ،شفقت عزیز بھٹی، عارف حبیب، صلاح الدین عباسی،جنید شاہ اور عطاالرحمن نے کیا اور مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔اس موقع پر کے یو جے دستور کے سابق صدر طارق ابوالحسن،خلیل ناصر ،کے یوجے برنا کے صدرطاہر حسن،سیکریٹری لیاقت کشمیری ،سابق جنرل سیکریٹریز رضوان بھٹی، شعیب احمد، اے ایچ خانزادہ، عامر لطیف ،راشد عزیز، احمد حسن، اظہر حسین، حسن عباس، نصیر ہاشمی ،مظفراعجاز،سید نبیل اختر، شمس کیریو،مسعود انور،احمد دراز،شاہد انجم، ندیم احمد، کاشف ہاشمی،حماد حسین اور دیگر سینئر صحافیوں نے بھی شرکت کی اور تقریب کو صحافتی برادری کے درمیان روابط کے استحکام کے لیے خوش آئند قرار دیا۔دعوتِ حلیم کے کامیاب انعقاد میں کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کی انتظامی کمیٹی کے اراکین نے بھرپور کردار ادا کیا اور مہمانوں کے لیے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا، جس پر شرکاء نے منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا۔تقریب کے اختتام پر کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے صدر نصراللہ چوہدری، جنرل سیکریٹری ریحان خان چشتی اور مجلسِ عاملہ کے اراکین نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام معزز مہمانوں، صحافی برادری اور منتظمین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صحافتی برادری کے اتحاد، باہمی روابط اور پیشہ ورانہ ہم آہنگی کے فروغ کے لیے آئندہ بھی ایسے اجتماعات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
131
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل