kuj dastoor ne dastoor group ko nayi tanzeem qaraar dedia

کے یوجے دستور نے دستورگروپ کو نئی تنظیم قراردیدیا۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس ( دستور ) نے دستور گروپ کو ایک نئی تنظیم قرار دے کر اس کے خلاف انتقامی اور غیر آئینی کارروائیاں تیز کر دیں، دستور گروپ سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ ۔۔دستور گروپ کے حامیوں ووٹرز سپورٹرز  پی ایف یو جے دستور کے یو جے دستور اور کراچی پریس کلب کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں اور انکے تجویز و تائید کنندگان کی بنیادی ممبر شپ ختم کر کے انہیں ایک نئی تنظیم / دھڑا بنانے کا مشورہ دیا جا رہا ہے  جبکہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ( دستور ) ان انتقامی اور غیر آئینی اقدامات کا علم ہونے کے  باوجود خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔۔کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور گروپ کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل نے تنظیم کو تقسیم کرنے کے ان مذموم اور گھناؤنے عزائم و اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دستور گروپ سے خوفزدہ  کے یو جے ( دستور ) پر مخصوص سوچ و فکر رکھنے والا مسلط ٹولہ تنظیم کو تقسیم کرنے اور اس کے دو دھڑے بنانے کی کوششیں کر رہا ہے  اس سلسلے میں کے یوجے دستور  کے صدر راشد عزیز کی جانب سے 23 مئی کو سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز میں دستور گروپ کے ممبر کو ” سابق ممبر ” لکھا گیا۔۔کے یوجے دستور کے سیکرٹری  موسیٰ کلیم نے  1 جون  کو سوشل میڈیا کے ایک گروپ میں دستور گروپ کو ایک نئی تنظیم قرار دیتے ہوئے اس کے حوالے سے لکھا کہ ” دستور گروپ نامی ایک نئی تنظیم ہے اس کے اراکین شوق سے ملک کے ہر شہر میں اپنے نئے یونٹ کھول لیں اور اپنی پی ایف یو جے بھی بنا لیں۔۔پی ایف یو جے دستور کے حیدرآباد سے نو منتخب ممبر ایف ای سی تجمل حسین نے 1جون 22 کو سوشل میڈیا کے ایک گروپ میں کراچی میں ہونے والے حالیہ بی ڈی ممبرز اجلاس کے حوالے سے لکھا کہ ” بی ڈی ممبرز کے اجلاس کے دوران کے یو جے ( دستور ) کی جانب سے بتایا گیا کہ دستور گروپ کے لوگ کے یو جے ( دستور ) کے ممبر نہیں ہیں ۔ ۔دستورگروپ کی  سینٹرل ایگزیکٹو کونسل نے  کے یو جے ( دستور ) کی جانب سے ان کے خلاف چلنے والی مہم کا سنجیدگی سے  جائزہ لیا ہے اور پی ایف یو جے ( دستور ) کی جانب سے خاموش تماشائی بنے رہنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں